Baseerat Online News Portal

آبائی گائوں میں سپرد خاک ہوئےاحمدپٹیل، راہل گاندھی رہے موجود

نئی دہلی،26 ؍نومبر( بی این ایس )
کانگریس کے سینئررہنما احمد پٹیل کو بھروچ ضلع کے ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد سینئررہنما موجود تھے۔ آخری رسومات کے دوران کورونا قوانین پر عمل کیا گیا۔ 71 سالہ تجربہ کار رہنماکو بھروچ ضلع کے ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ بدھ کی شام احمد پٹیل کی لاش کو بڑودرہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ہوائی اڈے پر گجرات کانگریس کے بیشتر اعلی رہنما خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے موجود تھے۔ یہاں سے ان کی لاش کو انکلیشور لے جایا گیا۔ نصف شب کواحمد پٹیل کی لاش کو انکلیشور کے ایک اسپتال میں رکھا گیا تھا۔کانگریس کے ایک رہنما نے بتایا کہ لاش جمعرات کو یہاں سے پیرامان گاؤں لے جایا گیا ۔ جنازے میں گجرات کانگریس کے بیشتر ممبر اور سیاستدان شریک رہے ۔ گجرات کانگریس کے رہنما پریش دھنانی نے پارٹی کارکنوں سے پیران گاؤں آنے کے بجائے اپنے گھر سے مرحوم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کرتے ہیں ۔واضح رہے کانگریس کے رہنما احمد پٹیل کا بدھ کے روز گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیاتھا۔

You might also like