Baseerat Online News Portal

سیکیورٹی وجوہات سے این سی آر سے دہلی نہیں چلے گی میٹرو،ڈی ایم آر سی نے جاری کیابیان

نئی دہلی،26نومبر(بی این ایس )
جمعرات کی دوپہر 2 بجے دہلی سے این سی آر جانے والی میٹرو خدمات دوبارہ شروع کردی گئیں، تاہم این سی آر سے دہلی آنے والی میٹرو پر پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔ دہلی میٹرو نے جمعرات کے روز کہا کہ کسانوں کے زبردست مظاہرے کے پیش نظر قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) سے دہلی آنے والی میٹرو پر یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی سے این سی آر تک میٹرو سروس دوپہر 2 بجے سے دستیاب ہے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر این سی آر سے دہلی جانے والی میٹرو خدمات اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی۔جمعرات کے روز دہلی سے نوئیڈا، گروگرام، فریدہ آباد اور غازی آباد جانے والے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی اور این سی آر کے 7 کاریڈور پر میٹرو خدمات دوپہر 2 بجے تک بند رہیں۔دہلی میٹرو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ کام دہلی پولیس کی درخواست پر کیا گیا تاکہ کووڈ 19 کے وبا کی وجہ سے مزید بھیڑ سے بچا جاسکے، تاہم دہلی سے این سی آر تک میٹرو ٹرین سروس دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع کی گئی۔

You might also like