Baseerat Online News Portal

حضرت مولاناجنیداحمدبنارسی کاانتقال ملت اسلامیہ کابڑانقصان ہے: حافظ اقبال چوناوالا

ممبئی: ۲۶؍نومبر(بی این ایس)حضرت مولاناجنیداحمدبنارسی کاانتقال ملت اسلامیہ کے لئے بڑانقصان ہے۔مولانابنارسی ملت اسلامیہ کادردرکھنے والے فکرمندعالم دین تھے ،وہ بہت زیادہ محبت رکھنے والے اوراخلاق وکردارکے اعلیٰ درجہ پرفائزتھے۔ان خیالات کااظہاردارالعلوم وقف دیوبندکی مجلس مشاورت کے رکن حافظ اقبال چوناوالانے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔حافظ اقبال چوناوالااس وقت امریکہ کے سفرپرہیں،جیسے ہی انہیں مولانابنارسی کے وفات کی خبرملی انہوں نے فون کے ذریعہ اپناتعزیتی پیغام بھیجا۔حافظ اقبال نے مزیدکہاکہ مولاناجنیداحمدبنارسی سے میری پہلی ملاقات خطیب الاسلام حضرت مولانامحمدسالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ہوئی تھی،پھراس کے بعدیہ ملاقات ایک مخلصانہ تعلق میں بدل گئی اورآخردم تک یہ تعلق برقراررہا۔جب مجھے دارالعلوم امدادیہ ممبئی کی ٹرسٹ میں شامل کیاگیاتواس موقع پرمولاناجنیداحمدبنارسی صاحب نے مجھے مبارکباددی اوراس انتخاب پراپنی بے انتہاخوشی کااظہارکیا۔حافظ اقبال چوناوالانے مزیدکہاکہ مولانابنارسی ہمہ وقت ملت کی فلاح وبہبودکے لئے فکرمندرہتے تھے،ملی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ مخلصانہ طورپرکوشش کرتے رہتے،دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے صدرنشیں ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ دارالعلوم امدادیہ کی تعمیروترقی کے لئے فکرمندرہتے اورکوشاں رہتے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ حضرت مولانابنارسی کی مغفرت فرمائے،انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اوران کے اہل خانہ اورمتعلقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔آمین

You might also like