Baseerat Online News Portal

نیٹ امتحان میں ملکی سطح پر 245 ویں رینک حاصل کرنے والے محمد نبیل کو اعزازیہ پیش کیا گیا

امراوتی: ۳۰ نومبر(ذوالقرنین احمد؍بی این ایس)
پچھلے مہینے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں امسال مسلم طلباء نے بھی کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امراوتی ضلع کے پاکی پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد نبیل محمد شکیل انجینئر نے ملک بھر میں نیٹ کے امتحان میں ۲۴۵ واں رینک حاصل کیا۔ اس موقع پر محمد شکیل انجینئر صاحب کے صاحبزادے محمد نبیل کو انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے مبارک باد واعزازیہ پیش کیا گیا۔
محمد نبیل نے نیٹ امتحان میں 577 نمبرات کے ساتھ ملکی سطح پر 245 ویں رینک حاصل کی۔اور اب ان کا ایڈمیشن ناگپور ایمس میں ہوچکا ہے۔
قابل فخر بات یہ ہیکہ محمد نبیل دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ 17 پاروں کے حافظ بھی ہیں اور انہوں نے یہ عزم کیا ہیکہ میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے سے قبل مکمل حفظ قرآن کریں گے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ریاستی صدر جناب سید افسر علی صاحب، محمد نبیل کے استاد محترم حافظ احمد اشاعتی، اقبال ساحل، عبدالرحمن صاحب، محمد حنیف صاحب، مرزا نسیم بیگ موجود تھے۔

You might also like