Baseerat Online News Portal

گھر میں گھس کر عصمت دری کی کوشش

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ سمری تھانہ کے سمری رامچیلہ رہائشی بھروشی یادو نے گھر میں گھس کر پستول کا خوف دکھا کر ایک عورت کے ساتھ عصمت دری کی کوشش سے متعلق ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر میں رام راجی یادو، راجو یادو ، جئے نرائن یادو، رام دیال یادو، امیش یادو ، نیرو دیوی ، مالا دیوی ، سنیل یادو ، راگنی کماری ، پوجا کماری پر لوہے کی رڈ سے مارپیٹ کر زخمی کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ درخواست میں بتایا ہے کہ میں گھر کے لوگوں کے ساتھ کھیت میں کام کرنے گیا تھا۔ اسی دوران رامراجی یادو نے بری نیت سے گھر میں داخل ہوکر پستول کا خوف ظاہر کرتے ہوئے اس نے فحش حرکات کرنا شروع کیں۔شور مچانے پر وہ گھر سے جیولری اور 35 ہزار روپے نقد لوٹ لیا ۔اس نے راگنی اور پوجا کماری کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی بھی کی ۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔

You might also like