Baseerat Online News Portal

چنئی سیلاب میں ریلیف و راحت کے کاموں میں جمعیۃ علماء تمل ناڈومصروف

چنئی :یکم دسمبر(پریس ریلیز)
مدراس میں طوفانی بارش و سیلاب سے متاثرین کے لیے امیرالہندحضرت مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ھند، قائد جمعیۃ حضرت مولانا محمود اسعد مدنی (جنرل سیکریٹری) کی ہدایات پر گذشتہ ایک ہفتے سے پلیان توپ اور ویاسر پاڈی وغیرہ کے علاقوں میں جمعیۃعلماء ٹمل ناڈو کی جانب سے ریلیف و راحت کاری کے کام مسلسل جاری ہیں،مسلسل کئی دن دونوںوقت تقربیاً 4000 ہزار افراد کے لیے کھانا اورہر فیمیلی کے درمیان فاسٹ ایڈ( دوائی کا کٹ) تقسیم کیا گیا۔ ساتھ ہی ہر ایک خاندان کے لیے کپڑوں کا کٹ جسمیں دو چادر ایک ساڑی ایک لنگی ایک چٹائی پر مشتمل چیزیں تقسیم عمل میں آئیں۔ الحمد للہ متاثرین کے درمیان سروے وراحت کاری کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس خدمت خلق کے موقعے پر جمعیۃ علماء تمل ناڈوکے ذمہ داران خصوصاًایچ بی حاجی حسن خان، حاجی رفیق ، انجینئر رضوان ، عارف سلطان سکندر ، مولانا تمیم احمد قاسمی ، مفتی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی حاجی شاہ الحمید صاحب وغیرہ موجودر ہے ۔ جمعیۃ علماء تمل ناڈو نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ سروے مکمل ہوجانے کے بعد ان شاء اللہ اپنے مرکزی اکابرین کی رائے مشورے سے ضرورتمند متاثرین کے درمیان بازآبادکاری کا کام بھی کیا جائے گا۔

You might also like