Baseerat Online News Portal

لو جہادپر آسام میں بھی بنے گا قانون

گوہاٹی،یکم دسمبر( بی این ایس )
آسام ایک قانون لانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے تحت دولہا اور دلہن دونوں کو شادی سے ایک ماہ قبل سرکاری دستاویزات میں اپنے مذہب اور آمدنی کا اعلان کرنا ہوگا۔ ایسے وقت میں جب بی جے پی کے زیر اقتدار متعدد ریاستوں میں لو جہاد پر قابو پانے کے لیے یہ قانون لایا جارہا ہے، آسام حکومت نے کہا ہے کہ اس قانون کا مقصد ہماری بہنوں کو بااختیار بنانا ہے۔برسراقتدار بی جے پی کا یہ اقدام اگلے سال آسام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے۔ پارٹی کو ان انتخابات پر مکمل اعتماد ہے۔ وزیر مملکت ہمانتابسوا سرما نے کہا کہ ان کی حکومت کا قانون اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی طرح مکمل طور پر نہیں ہوگا بلکہ کچھ اسی طرح ہوگا۔

You might also like