Baseerat Online News Portal

کسان احتجاج: شاہین باغ کی دادی بلقیس بانو گرفتار

 

 

نئی دہلی۔ یکم/دسمبر: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آرسی کے خلاف احتجاج کا چہرہ بن چکیں شاہین باغ کی دادی بلقیس بانو کو سندھو بارڈر پر دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہ آج کسان احتجاج کی حمایت کرنے کے لئے سندھو بارڈر پہنچی تھیں۔ اس سے پہلے بلقیس دادی نے کہا تھا کہ ہم کسانوں کی بیٹیاں ہیں اور ہم آج کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ کو حمایت دیں گے۔ ہم اپنی آواز اٹھائیں گے، حکومت کو ہماری بات سننی چاہئے۔ دراصل، گزشتہ کئی دنوں سے اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے کسان تنظیمیں مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قانون کے خلاف دہلی کے ٹکری، غازی پور اور سندھو بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے کسانوں کے دہلی چلو کی اپیل کے پیش نظر سرحد پر احتیاط کے طور پر گاڑیوں کی جانچ تیز کردی ہے۔ ویسے ٹکری، سندھو اور غازی پور بارڈر کے علاوہ دہلی کو ہریانہ اور اترپردیش سے جوڑنے والے کسی دیگر سرحدی علاقے سے احتجاجی مظاہرہ کی خبر نہیں ہے۔ احتیاطاً دہلی – گڑگاوں سرحد پر بھی سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مضبوط کردیا گیا ہے۔

You might also like