Baseerat Online News Portal

جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان کسانوں کے سا تھ دہلی سرحدوں پر خیمہ زن

غازی پور بارڈ پر جمعیۃ کے کارکنان نے بھاری مقدار میں پھل وغیرہ تقسیم کیے
نئی دہلی: یکم دسمبر(پریس ریلیز)
کسان وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کا اہم حصہ ہیں، آج کی تاریخ میں وہ اپنے مطالبات کو لے کر سنگھو، ٹیکری اور یوپی بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی ذمہ داران اور ہریانہ ومغربی یوپی کے جمعیتی کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ا سی کے تحت آج یوپی بارڈر پر جمعیۃ کے ایک وفد نے بھارتیہ کسان یونین کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ سے ملاقات کی اور جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانامحمود مدنی کی طرف سے اس تحریک میں یک جہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ چودھری نریش ٹکیٹ نے اس کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے کارکنان نے وہاں کسانوں کے درمیان کثیر مقدار میں پھل تقسیم کیے جو میوات کے علاقے سے حاصل کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ ہریانہ اور مغربی یوپی جمعیۃ کے کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں لگاتار کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور وہ کسانوں کی تحریک سے ہم آہنگی اوریگانگت کامظاہرہ کررہے ہیں۔اس سلسلے میں مقامی جمعیتوں سے پہلے ہی گزارش کی گئی تھی کہ جہاں جہاں سے کسان گزریں وہ ان کے کھانے پینے وغیرہ کابھی خیال رکھیں۔
جمعیۃ علماء ہند کے آج کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی،مولانا غیوراحمد قاسمی،آزاد بھائی،ڈاکٹر سرفراز، مفتی سلیم ساکرس میوات، حاجی اسعد میاں وغیرہ شامل تھے۔

You might also like