Baseerat Online News Portal

چراغ پاسوان کا راجیہ سبھا انتخابات کے لیے آر جے ڈی کی حمایت سے انکار

ایل جے پی امیدوار نہیں اتارے گی،آرجے ڈی کے دوستوں کاشکریہ
پٹنہ یکم دسمبر(بی این ایس )
ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے راشٹریہ جنتا دل کی حمایت حاصل کرنے سے انکارکردیاہے۔ آر جے ڈی نے ایل جے پی کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر چراغ پاسوان نے رام ولاس پاسوان کی اہلیہ ریناپاسوان کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اتاراہے تو آر جے ڈی حمایت کرنے کوتیارہے۔اس تجویز کے سلسلے میں عظیم اتحادکے بہت سارے لیڈران چراغ پاسوان سے رابطہ کر رہے تھے۔ لیکن چراغ پاسوان نے اس پیش کش کوقبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔چراغ پاسوان نے کہاہے کہ اب ان کی پارٹی راجیہ سبھا انتخابات نہیں لڑے گی۔ راجیہ سبھا کی ایک نشست لوک جن شکتی پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کے انتقال کے سبب بہارسے خالی ہے۔ایل جے پی نے ٹویٹ کیا ہے کہ لوک جن شکتی پارٹی کے بانی کے انتقال کے بعد سے ہی خالی راجیہ سبھا سیٹ پر انتخاب ہورہا ہے ، راجیہ سبھا کی یہ نشست بانی کے لیے تھی جب وہ نہیں ہین،بی جے پی جس کویہ سیٹ دیتی ہے وہ ان کافیصلہ ہے۔لوک جن شکتی پارٹی نے کہاہے کہ آر جے ڈی کے بہت سے ساتھیوں نے اس سیٹ پر ایل جے پی کے امیدوار کی حمایت کے بارے میں بات کی ہے۔ پارٹی نے ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ راجیہ سبھا کی اس سیٹ پر ایل جے پی کا کوئی بھی شخص الیکشن نہیں لڑناچاہتا ہے۔معلومات کے مطابق راشٹریہ جنتا دل رینا پاسوان کی حمایت کرنے کے لیے تیار تھی کیونکہ وہ بھی ایک دلت چہرہ تھیں لیکن اب پارٹی ایک اور دلت چہرے پر دائو لگاسکتی ہے۔ اس ریس میں شیام راجک کانام آگے بڑھ رہا ہے۔

You might also like