Baseerat Online News Portal

آرجے ڈی کے ممبر اسمبلی مکیش کمار کی جیت سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے، ترقیاتی کاموں کی آندھی آئے گی، آفتاب عالم منٹو

 

جالے۔ باجپٹی اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل یو کے نو منتخب ایم ایل اے مکیش کمار یادو کا پٹنہ سے واپسی آنے کے بعد بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے بلاک ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ میٹنگ میں والہانہ استقبال کیا۔ موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے اراکین سمیت ان کے مداح موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم نے کہا کہ مکیش کمار یادو ایک ایسی انفرادی شخصیت کے حامل انسان ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ہار نہیں مانتے ہوئے مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کئے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ نانپور بلاک کے پرمکھ کے عہدے پر رہتے ہوئے حالیہ اسمبلی الیکشن میں بطور ایم ایل اے نہ صرف شاندار جیت حاصل کی ہے بلکہ انہوں نے عوام کی محبت و ان کے ووٹ کے بدولت اپنے حریف جنتا دل یو کے سابق ایم ایل اے کو حلقہ سے باہر کا راستہ دیکھانے کا کام بھی کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پارٹی نے معزز ایم ایل اے پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹکٹ دیا تھا لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو و لالو پرساد یادو کے امید کو ناامیدی میں نہیں بدلا ہے۔جبکہ بلاک پرمکھ رانی دیوی نے کہا کہ مکیش کمار کی جیت حلقے کی عوام کی جیت ہے۔یقینا ان کی قیادت میں ہمہ جہت ترقی ہوگی ۔وہیں معزز ایم ایل اے مکیش کمار یادو نے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہماری جیت نہیں ہے بلکہ باجپٹی اسمبلی حلقہ کے ہر ایک جنتا کی جیت ہے اور جس طرح یہاں کے عوام نے میرے اوپر اعتماد کرکے ووٹ کی شکل میں اپنا آشیرواد دیا ہے میں انہیں بتانا چایتا ہوں کہ اگر چہ عظیم اتحاد ریاست میں حکومت سازی میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن یہاں کے عوام کو اس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ میرا وعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں انصاف کے ساتھ ترقی کی راہیں ہموار ہوگی اور یہاں کے عوام کی چھوٹی سے چھوٹی ضرورت بھی میرے لئے چیلینج سے بڑھ کر ہوگی جسے میں ہر ممکنہ حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

You might also like