Baseerat Online News Portal

رام دیو کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حمایت ، حیدرآباد کا نام بدلنے کی وکالت کی

ہری دواریکم دسمبر(بی این ایس )
کانگریس سرکارمیں کالادھن منگوانے والے بابارام دیوکالادھن،دوکروڑنوکری اورپندرہ لاکھ پرتوچپ ہیں لیکن ہرمتنازعہ امورپروہ کودجاتے ہیں۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھ دیاجائے گا۔سیاسی جماعتوں میں اس کی بحث اورتیزہوگئی ہے۔سیاسی فائدہ کے لیے دیے گئے اس بیان کی ہندو تنظیموں کی حمایت ہورہی ہے۔دوسری طرف متنازعہ یوگاگروسوامی رام دیوجوویکسین پرپھنس چکے ہیں،نے بھی یوگی کے اس متنازعہ بیان پر حمایت کااظہارکیا ہے۔ سوامی رام دیو نے بتایاہے کہ حیدرآباد کا قدیم نام بھاگیہ نگر ہے۔ مغلوں اورنگریزوں نے ہندوستانی تہذیب کو ختم کرنے کے لیے شہروں کے نام تبدیل کردیئے تھے۔سوامی رام دیو نے یہ بات ہری دوارمیں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے دوران کہی۔ یوگا گرونے کہاہے کہ بہت سی تاریخی غلطیاں ہوچکی ہیں۔ مغل اور انگریزنے ہندوستانی ثقافت کی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کے ایک حصے کے طور پر بہت سے شہروں کے نام تبدیل کردیئے تھے۔ جیسے فیض کاایودھیاسے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اسی طرح حیدرآباد کا کوئی تعلق نہیں ہے۔سوامی رام دیو نے کہاہے کہ حیدرآباد کا قدیم نام بھاگیہ نگرہے اوراب حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر ہوناچاہیے۔

You might also like