Baseerat Online News Portal

’’ہم کسانوں کی بیٹیاں،حکومت کوبات سننی چاہیے‘‘

شاہین باغ کی دادی کاکسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی
نئی دہلی یکم دسمبر(بی این ایس )
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو شاہین باغ کی بلقیس دادی کی حمایت ملی ہے۔مسلم طبقہ پنجاب وہریانہ سے آئے کسانوں کاساتھ دے رہاہے۔بلقیس دادی کسانوں کے مظاہرے کی حمایت کے لیے سرحد پر پہنچیں۔اس درمیان ان کی گرفتاری کی بھی خبریں آنے لگیں۔ انہوں نے کہاہے کہ حکومت کوہماری بات سننی چاہیے۔کسانوں کی حمایت میں بلقیس دادی نے کہاہے کہ ہم کسانوں کی بیٹیاں ہیں ، آج ہم کسانوں کے احتجاج کی حمایت کررہے ہیں۔ہم آوازاٹھائیں گے ، حکومت کو ہماری بات سننی چاہیے۔بلقیس دادی اس وقت روشنی میں آئیں جب انہوں نے دہلی کی شاہین باغ تحریک میں دھرنے پر بیٹھ کرشہریت ترمیمی قانون کے خلاف توجہ مبذول کروائی۔ پچھلے سال مودی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون پاس کیاجس کے بعد ملک بھر میں پرامن مظاہرے کیے گئے۔ٹائم میگزین کے ذریعہ بلقیس دادی کو بھی 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ شاہین باغ کی دادی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔مرکزی حکومت کے زراعت قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔

You might also like