Baseerat Online News Portal

اتحادائیرلائن کی مسافروں کے لئے خصوصی پیشکش: ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹ

آن لائن نیوزڈیسک
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی الاتحاد نے نئے سال کی آمد پر اندرون ملک کے مسافروں کو ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹ جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق الاتحاد دنیا کی واحد فضائی کمپنی ہے جس نے تمام مسافروں پر یہ پابندی لگائی ہے کہ ان کا سفر سے قبل اور ابوظبی پہنچنے پر انہیں پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
الاتحاد کی پیشکش سے سیاح فائدہ اٹھا سکتے ہیں- علاوہ ازیں ویک اینڈ پر کسی نئے شہر کی سیاحت کے شائقین بھی 15 جون 2021 تک رعایتی پیشکش سے استفادہ کرسکیں گے۔
ابوظبی سے استنبول کا ٹکٹ 1790 درہم، ڈبلن کا 3830 درہم، ٹورنٹو 5790 درہم میں مہیا ہے۔ ایک ٹکٹ کی قیمت دے کر دو ٹکٹ حاصل کرنے کی پیشکش اکانومی اوربزنس کلاس سب کے لیے ہے۔
ابوظبی سے مالدیپ کے لیے بزنس کلاس کا ٹکٹ 8750 درہم اور استنبول کا ٹکٹ 10370 درہم میں دستیاب ہے۔
الاتحاد کی اس پیشکش پر منگل 5 جنوری 2021 سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے یہ پیشکش بدھ 13 جنوری کو ختم ہوجائے گی۔

You might also like