Baseerat Online News Portal

اروند کجریوال کی مرکز سے اپیل ، برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر31 جنوری تک لگے پابندی

نئی دہلی، 7 جنوری (بی این ایس )
برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کجریوال نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ سے شروع ہونے والی پروازوں پر پابندی نافذکرے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ مرکزی حکومت نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی ختم کرکے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ میں کووڈ کی حالت تشویشناک ہوتی جارہی ہے، میری مرکزی حکومت سے گزارش ہے کہ 31 جنوری تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی جائے۔وزیراعلی کجریوال نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ برطانیہ میں کورونا کی حالت نازک ہے۔ ایسی صورتحال میں پروازوں پر پابندی ختم کرنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔صورتحال کے پیش نظر میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دوبارہ پروازوں پر پابندی لگائے۔

You might also like