Baseerat Online News Portal

رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش اجین ژون کا خصوصی اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

 

اجین /مدھیہ پردیش

بتاریخ 21 جمادی الاولی 1442ھ مطابق 6 جنوری 2021ء بروز بدھ بوقت 11 بجے دن بمقام مدرسہ جامعہ عربیہ سراج العلوم بھیڑو گڑھ ناگدہ روڈ ضلع اجین (مدھیہ پردیش) میں زیر ‏سرپرستی حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خان صاحب (امیر شریعت مفتی اعظم وصدر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش) رابطہ مدارس اسلامیہ صوبہ مدھیہ پردیش اجین ژون کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد احمد خان صاحب (ناظم اعلیٰ رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش) رہے۔
اور اجلاس کی نظامت کے فرائض حضرت مولانا مفتی ضیاء اللہ قاسمی (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی موتیا پارک بھوپال) نے انجام دیے۔

مدارس اسلامیہ دین کے محفوظ قلعے ہیں ان کی حفاظت میں دین کا استحکام مضمر ہے۔ماضی میں مسلمانوں کے عقائد، دین و شریعت کے تحفظ اور کتاب و سنت کی اشاعت میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست عناصر شریعت اسلام اور اس کے محافظ اداروں کے خلاف طرح طرح کے منصوبے اور پروپیگنڈے کرنے میں ہمہ گیر طریقے پر مصروف ہیں۔
اسلام، اہل اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف رچی جانے والی سازشیں جس طاقت کے ساتھ ماضی میں تھیں ان سے کہیں زیادہ تقویت کے ساتھ موجودہ زمانے میں کار فرما ہیں۔
جو مدارس اسلامیہ کو بند کروانے یا نصاب تعلیم کو اپنے حساب سے شامل کرنے کی پوری تیاری کر چکی ہیں۔
اس اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہوئے مدراس میں جو تعلیم کا نقصان ہوا اس کی تلافی کیسے ہو، بچوں کی صلاحیت کو کیسے بڑھایا جائے اور مدارس کے داخلی و خارجی مسائل پر غور وفکر اور ان حالات میں ذمہ داران مدارس کا مایوسی کا شکار ہونے سے بچنے، علماء دیوبند کے حکم پر عمل کرنے جیسے مسائل پر علماء کرام کے اہم بیانات ہوئے، اور آگے کے لئے اجتماعی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
جس میں رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کے تمام ارکان عاملہ:
حضرت مولانا غازی ولی احمد خان صاحب چشتی(نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا اشفاق الرحمن صاحب (نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا تصور حسین صاحب فلاحی (نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا قاضی ابو ریحان صاحب فاروقی (سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا حافظ و قاری محمد تقی صاحب (خازن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا محمد افضل صاحب (رکن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
جناب محی الدین صاحب (رکن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا مفتی شمس الدین صاحب (رکن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
حضرت مولانا مفتی ذکاءاللہ صاحب شبلی (رکن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش) حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب (رکن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش)
مفتی محمد اشرف قاسمی (نائب صدر جمعیة علماء مہدپور و مفتی شہر مہدپور ضلع اجین)
مفتی محمد ارشاد علی قاسمی
(ناظم تعلیمات و صدر مدرس: دارالعلوم صدیقیہ شجاعلپور ضلع شاجاپور)
قاری محمد امام الدین رحمانی
(بانی و مہتمم: مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ نیمچ)
اور اجین ژون (اجین، شاجاپور، دیواس، رتلام، نیمچ، آگر مالوہ اور مندسور) کے تقریباً 60 مدارس کے ذمہ داران نے شرکت فرما کر اجلاس کو کامیاب کیا۔

You might also like