Baseerat Online News Portal

پان دکاندار بم بم جھا قتل معاملے کا انکشاف، 4 ملزمین گرفتار، تجارتی دشمنی میں ہوا تھا قتل، ہاکی اسٹیک، 2 موبائل سمیت کئی سامان برآمد

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔۔ گھنشیام پور تھانہ علاقہ کے وشنو پور رہائشی ہیم شنکر جھا کے لڑکے پان دکاندار بم بم جھا کا قتل تجارتی دشمنی میں ہوا تھا۔واردات میں 5 لوگ شامل تھے۔پولیس نے قتل میں شامل 4 افراد کو گرفتار کرکے معاملے کا انکشاف کر لیا ہے۔ایس ایس پی بابو رام نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قتل میں 5 افراد شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ بم بم جھا اور وکاس دونوں چاکلیٹ اور بسکٹ کا تھوک کاروبار دربھنگہ سے کرتے تھے۔ بم بم نے دربھنگہ ہول سیل کی دکان سے وکاس ساہو کے سامان کی سپلائی بند کروا دی تھی۔ اسی دشمنی کے سبب وکاس نے 4 افراد کے ساتھ مل کر بم بم جھا کے قتل کی سازش کی تھی ۔2 جنوری 2021 کی رات تقریبا 8 بجے قاتل برہم دیو سنگھ کی رہائش گاہ کے قریب جمع ہوئے تھے۔ اس دوران وکاس نے بم بم کے قتل کے بدلے تمام ساتھیوں کو 1-1 لاکھ روپے دینے کی بات کہی تھی جس میں بیس ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر دیئے گئے تھے۔

 

اس کے بعد شراب پینے کے لئے بم بم کو بشنو پور چوک پر واقع پان کی دکان سے شراب پینے کے لئے بلا لے گیا۔ جہاں کچھ دیر شراب پی ۔اس کے بعد موقع پاکر لال موہن مکھیا نے ہاکی سے بم بم جھا کے پچھلے حصے پر حملہ کیا۔ اس کے بعد سب نے پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا اس کے بعد ندی میں لے جاکر پانی میں سر کو ڈوبو کر ہلاک کر دیا۔ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ بم بم کے موبائل پر آخری کال وکاس کمار کا ہی تھا۔ گھنشیام پور تھانہ صدر آشوتوش کمار جھا نے جائے وقوع سے ہاکی اسٹیک ، ملزم کا خون سے سنا کپڑہ، ملزم کے دو موبائل ، مقتول کی گھڑی اور موقع سے ایک جوڑی چپل بھی برآمد کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث کمال پور رہائشی وکاس ساہ ، لال موہن مکھیا ،ہاٹی باشندہ ابھیشیک کمار اور وشنو کمار مکھیا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بقیہ ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس کارروائی میں بیرول ڈی ایس پی دلیپ کمار جھا ، بیرول تھانہ صدر کشور کنال جھا ، گھنشیام پور تھانہ صدر آشوتوش کمار جھا وغیرہ شامل تھے۔

 

 

You might also like