Baseerat Online News Portal

نئی دہلی میں معروف شاعر احیاء بھوج پوری کے اعزاز میں شعری نشست

آگرہ:۸؍جنوری(اظہرعمری؍بی این ایس)گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف شاعر احیاء بھوج پوری کے اعزاز میںاردو پریس کلب انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری طارق فیضی کے زیرِ اہتمام سائبان میںایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طارق فیضی نے احیاء بھوج پوری کو شال پیش کی اور مہمانوں کا استقبال کیا۔اس تقریب میں شہر کے معزز حضرات شامل ہوئے جن میں پارلیامینٹ دفتر میں عالیٰ عہدے پر فائذ شِو کمار بلگرامی،قومی پارٹی آف انڈیا کے صدرحسنین صاحب،دہلی کے سماجی کارکن حفیظ الرحمن ، اِگنو کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر وارث کے نام سر فہرست ہیں۔ حفیظ الرحمن نے اس طرح کی ادبی نشستوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات سے سماج کے مختلف تبقات میں روابت میں بہتری کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ احیاء بھوج پوری نے اس تقریب کے برپا کرنے پر طارق فیضی کی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طارق فیضی نے بھارت میں ہی نہیں متحدہ عرب امارات،برتانیہ،ماریشس جیسے بیرونی ممالک میں عالمی مشاعرے اور دیگر ادبی تقریبات برپا کرکے اردو ادب کی بیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں۔ ساتھ ہی انکا کارناما یہ ہے کہ وہ ان شعراء اور ادبا کو منظرِ عام پر لانے کا کام کر رہے ہیں جو سنجیدہ ادب تخلیق کر رہے ہیں مگر ادبی دنیا میں وہ مقام نہیں مل پا تا جنکے وہ حقدار ہیں۔ اپنے صدارتی خطبہ میں حسنین صاحب نے کہا کہ یہ ادبی نشستیں تربیت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ تقریب کا آغاز طارق فیضی کے نعتیہ کلام ہوا۔ عادل رشیدؔ، رشیدا باقی حیاؔ، جاوید صدیقی، انکت گئوتم،عبد الحمید قلبؔ،خالد حامدی،فصیح چودھری نے بطور شاعر تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کی نظامت حامد علی اخترؔ نے کی۔تقریب کا اختتام داعت تعام سے ہوا۔

You might also like