Baseerat Online News Portal

ایک سال سے اسکول بن کر تیار لیکن بیت الخلا کے بغیر نامکمل۔

 

 

نوادہ محمد سُلطان اختر

 

نوادہ ضلع کے گووند پور بلاک گاؤں اندرا نگر میں نو تشکیل شدہ پرائمری اسکول جو برسوں سے تیار رہنے کے باوجود اس اسکول میں اب تک طلباء و طالبات کے درمیان تدریس بند ہے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہارون رشید نے بتایا یہ اسکول بی پی ایس میموریل ٹرسٹ کے ذریعہ تعمیر کیا گیا تھا لیکن بیت الخلاء نامکمل کی وجہ سے اسکول میں درس و تدریس بند ہے دوسرے یہاں کے لئے دستاویزات حوالے نہیں کیا گیا ہے ، ٹھیکیدار کے زیر غور اسکول بنا آج ایک سال سے اسکول تیار ہوکر بند ہے۔ اسکول کا کام مکمل طور پر ہو چکا ہے کوئی کام ادھورا نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اسکول کے لئے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ میری عدم موجودگی 2013 سے پرائمری اسکول درمیانہ بازار شفٹ ہے دوسری طرف گاؤں والوں میں سریش راجونشی ، منی راجونشی ، سدانند راجونشی ، رینو دیوی اور آرتی دیوی نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں ایک سال سے اسکول تیار ہے لیکن بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے نامکمل ہے۔ کورونا کے بعد اسکول کھولنے پر بچوں کو پڑھنے اور لیکھنے کے لئے کہیں اور نہیں جانا پڑے گا اور انہیں سرکاری ہدایات کے مطابق اسکول میں اجازت ہوگی۔۔۔

You might also like