Baseerat Online News Portal

بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر نتیش کمار دلبرداشتہ؟

ہر کھیت میں پانی پہنچانے کیلئے وزیراعلی کی افسران کو ہدایت
پٹنہ، 8 جنوری (بی این ایس )
وزیر اعلی نتیش کمار بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔وہ سات عزائم 2کے مکمل نفاذ کیلئے بھی متفکر ہیں اس تناظر میں آج انہوں نے مین سیکریٹریٹ واقع دفتر احاطہ میں سات عزائم پارٹ 2 کے تحت ہرکھیت کو آب پاشی کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔اس سے قبل بہار میں جرائم کے بڑھتے واقعات اور پولس کی ناکامی سے دلبرداشتہ اور متفکر وزیراعلی نے بہار پولس کے سربراہ اے کے سنگھل کو طلب کیا اور جرائم پیشوں پر نکیل نہ کسے جانے کیوجوہات جانے۔بعد ازاںمحکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری مسٹر چیتنیے پرساد نے ہر کھیت میں آب پاشی کے پانی لانے کے لئے ایک پریزنٹیشن دیا۔پریزنٹیشن کے دوران، انہوں نے محکمہ زراعت سے موصول حالات، جوائنٹ ٹیکنیکل سروے، محکمہ وار ذمہ داریاں (محکمہ آبی وسائل، چھوٹے آبی وسائل محکمہ، محکمہ زراعت، محکمہ توانائی) کازمینی دورہ اور ممکنہ آبپاشی اسکیم کا انتخاب، آبپاشی نشچئے موبائل ایپ،سطحی پانی پر مشتمل منصوبہ، زمینی پانی پر مبنی آبپاشی اسکیم، ہیڈ کوارٹر کی سطح پر تکنیکی سروے کے کام کی نگرانی، ضلعی سطح پر مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم وغیرہ پر مبنی منصوبے کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔
جائزہ کے دوران، وزیر اعلی نے کہا کہ ہم لوگوں نے ہر کھیت میں آب پاشی کے لئے پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس کے لئے، ہر گاو?ں، ہر ٹولوں تک سیراب اور غیر سیرابی علاقے اور آبی وسائل اور کمانڈ ایریا کو نشان زد کرنے کے کام کو تیزی سیکیا جائے۔نچلی سطح پر اس کا جائزہ لیں اور گائوں کے لوگوں سے ملیں اور ان کی پریشانیوں اور تجاویز سے آگاہ ہوں۔ کاشتکاروں سے یہ بھی مشورہ لیں کہ ان کے علاقے میں کس طرح کی آب پاشی سے انہیں سہولت ہوگی، موسم کے موافق کاشتکاری (فصل سائیکل) کے لئے مائکرو آب پاشی، کاشتکاروں کو ڈرپ / چھڑکنے والی آبپاشی کے لئے ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کسانوں نے یہ تکنیک اختیار کی ہے وہ زرعی کاموں میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس سے پانی بھی ضائع نہیں ہوتا ہے۔ زمینی پانی کے تحفظ کے لئے لوگوں کو بیدار اور ترغیب دیتے رہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسراب اور اہلکاروں کو تربیت دی جانی چاہئے تاکہ وہ کسانوں کو زرعی کام سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کرسکیں اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انھیں تحریک دیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے کام کی نگرانی ہیڈ کوارٹر کی سطح پر کی جانی چاہئے اور منصوبے پر تیزی سے کام ہونا چاہئے۔
میٹنگ میں آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری، وزیر توانائی وجیندر پرساد یادو، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر سنتوش کمار سمن، چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج امرت لال مینا، پرنسپل سیکرٹری آبی وسائل چیتنیا پرساد، سکریٹری، توانائی سنجیو کمار ہنس، سکریٹری چھوٹے آبی وسائل سنتوش کمار مل، وزیر اعلی کے سکریٹری منیش کمار ورما، وزیر اعلی کے سکریٹری انوپم کمار، ڈائریکٹر زراعت آدیش تیترمارے موجود تھے۔

You might also like