Baseerat Online News Portal

ملک میں کورونا کیسز 20 ہزارسے کم

نئی دہلی ،08؍جنوری (بی این ایس )
ملک میں کورونا کے نئے کیسز 20 ہزار سے کم ہونے سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے اور صحت یاب ہونے ولے افرادکی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئراس کے 18139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 13 ہزار سے عبور کر گئی۔ گذشتہ روز نئے کیسز کی تعداد بڑھ کر 20346 ہوگئی تھی اور ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ ہوا تھا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20539 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 37 ہزار 398 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 2634 کم ہو کر 2.25 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 234 مریضوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 150570 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 96.39 ہے اور فعال کیسز کی شرح 2.16 اورشرح اموات 1.45 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 307 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 52276 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 3350 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18.56 لاکھ ہوگئی ہے، اورمزید 72 اموار کے کے بعد مہلوکین کی تعداد 49897 ہوگئی ہے۔

You might also like