Baseerat Online News Portal

پرندوں کے مرنے سے لوگوں میں دہشت، برڈ فلیو کی تصدیق نہیں

 

رفیع ساگر /بی این ایس

 

جالے۔ سنگھواڑہ بازار میں واقع سڑک کنارے پل کے قریب امرت نام کی چڑیا کو مردہ حالت میں دیکھ کر مقامی لوگوں کو برڈ فلیو کی فکر ستانے لگی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ سڑک کنارے اس طرح مردہ چڑیوں کو دیکھ کر لوگوں میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ ادھر خبر ملتے ہی انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریم چند پرساد و مویشی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے جائے وقوع پر پہونچ کر مردہ چڑیوں کا معائنہ کیا۔اسی طرح بھرواڑہ ، کٹاسا گاوں میں چڑیوں کے فوت کی خبریں ملی ہیں۔ موقع پر موجود ڈاکٹر نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور کہا کہ افواہ پھیلاکر لوگوں کو خوفزدہ کرنے والے کے خلاف شدید کارروائی کی جائے گی۔وہیں مویشی کے ڈاکٹر نے کہا کہ پہلی نظر میں لگتا ہیکہ ٹھنڈی کے سبب یہ موت ہوئی ہے لیکن جانچ کرنے پر برڈ فلیو کا معاملہ نہیں لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ویسے تمام پہلووں پر جانچ جاری ہے اصل وجوہات سامنے آنے پر ہی کچھ بتایا جائےگا۔

You might also like