Baseerat Online News Portal

راہل گاندھی کا حکومت پر نشانہ :ارب پتی دوستوں کے لئے کسانوں سے دھوکہ

نئی دہلی،08؍جنوری (بی این ایس )
زرعی قانون کے حوالے سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین قوانین پر تعطل ختم کرنے کے لئے آٹھویں دور کی بات چیت ہونی ہے۔ سرکار-کسان مذاکرات سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی سرکار پر الزام لگایا کہ حکومت نے ارب پتی دوستوں کے فائدے کے لئے ملک کے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کسانوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مودی سرکار نے اپنے ارب پتی دوستوں کے فائدے کے لئے ملک کے کسانوں کے ساتھ غداری کی ہے۔ احتجاج کے ذریعے کسانوں نے اپنی بات کہی ہے۔ سب کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔

You might also like