Baseerat Online News Portal

ریلوے کے قوانین میں تبدیلی ، اب 9 ماہ تک رد ٹکٹوں کا پائیں ریفنڈ

نئی دہلی ،08؍جنوری ( بی این ایس )
ریلوے نے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے کاؤنٹر سے بک کرائے گئے ٹکٹوں کو رد کرانے اور ان کی رقم حاصل کرنے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ ریلوے کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹ منسوخ کرانے اور کسی بھی کاؤنٹر سے رقم موصول کی مدت کو6 ماہ سے بڑھا کر 9 ماہ کردی گئی ہے۔انڈین ریلوے کے مطابق انہی لوگوں کو رقم کی واپسی ہوگی جنہوں نے 21 مارچ 2020 سے 31 جولائی 2020 کے درمیان سفر کے لئے ٹکٹ بک کرایا تھا۔ یعنی اگر آپ نے 30 جولائی کے لئے ٹرین کا ٹکٹ بک کرایا تھا تو آپ اپریل تک اسے منسوخ کرکے رقم کی واپسی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ قانون صرف ان ٹرینوں کے لئے خریدے گئے ٹکٹوں پر ہی نافذہوگا ، جنہیں ریلوے نے خود منسوخ کردیا تھا۔

You might also like