Baseerat Online News Portal

زرعی قوانین کے خلاف 32 دن سے دھرنے پر بیٹھے کانگریس لیڈان سے ملیں پرینکا گاندھی

نئی دہلی: ۸؍جنوری(بی این ایس)نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر 32دنوں سے دھرنے پر بیٹھے کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ملنے پہنچیں۔ کانگریس کے یہ رکن پارلیمنٹ کسانوں کی تحریک کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کسان مخالف قانون کے خلاف ہر محاذ پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ مودی سرکار نے اپنے ارب پتی دوستوں کے فائدے کے لئے ملک کے کشانوںکے ساتھ غداری کی ہے۔ تحریک کے ذریعے کسان اپنی بات کہہ چکے ہیں ۔ کسانوں کی آواز کواٹھانا اور ان کے مطالبات کی تائید کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ اسی دوران وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلوں نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے ، غریبوں کے پیٹ پرلات مارا ہے۔ ہم اس کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ مودی حکومت کے کالے قانون کے خلاف کسانوںکی لڑائی ڈٹ کر لڑیں گے۔

You might also like