Baseerat Online News Portal

زرعی قوانین کوواپس لینے کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہوسکتا : کانگریس

نئی دہلی، 8 جنوری (بی این ایس )
کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین مذاکرات کے نئے دور کے پس منظر میں کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ تینوں مرکزی زرعی قوانین کا واپس لینااس مسئلے کا حل ہے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔ پارٹی نے تینوں مرکزی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا مہم بھی چلائی، جس کے تحت پارٹی کے سینئر لیڈران نے لوگوں سے کسانوں کی تحریک کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ’کسانوں نے بھارت بولے ‘مہم کے ایک حصے کے طور پر ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ پرامن تحریک جمہوریت کا لازمی جزو ہے، ہمارے کسان جو تحریک چلارہے ہیں اسے پورے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز اٹھائیں تاکہ یہ زرعی قانون ختم ہو۔

You might also like