Baseerat Online News Portal

تیجسوی یادو کا دعویٰ: بہار میں گرے گی این ڈی اے حکومت ،مہاگٹھ بندھن وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار

پٹنہ، 8 جنوری (بی این ایس )
نئے سال میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پہلی بار پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ پہنچنے پر قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت گرے گی۔ وسط مدتی انتخابات کے لئے مہاگٹھ بندھن پہلے ہی تیار ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی 16 سال سے حکومت میں ہیں، یہ بہار کے لئے شرم کی بات ہے، بہار سب سے کم پرانی ریاست ہے اور اس این ڈی اے کی حکومت نے بہار کے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے، ہم بار بار یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت بہار میں 16 سال سے چل رہی ہے، یہ بہار کے لئے مکمل لعنت ہے، طلبہ، کسان، مزدور، جیویکا دیدی، سرکاری ملازم سبھی نتیش حکومت کے ظلم کی زدپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورنیہ میں پورے گاؤں نے بدعنوانی کے خلاف نتیش کمار مردہ آباد کے نعرے لگائے ہیں۔ یہ حکومت اقتدار کے لالچ میں ہے اور اقتدار کے لالچ میں بہار کو برباد کر چکی ہے۔
نتیش کمار کو آر جے ڈی کی پیش کش کے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ کوئی پیش نہیں کرسکتا، ہم گورنر کے سامنے جمع ہوئے تھے، ہم نے متعدد بار کہا ہے کہ بہار کے لوگ نتیش کمار کے خلاف ہیں، دروازہ کھولنے اور بند کرنے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ سوال خود غلط ہے، باہمی ربط کی کوئی بات نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جے ڈی یو چوتھی پارٹی ہے، انہیں الیکشن کمیشن نے تیسرے نمبر پر فریق بنایا ہے۔قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کورونا ویکسین پر بی جے پی پر حملہ کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کورونا ویکسین کے بارے میں ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے انہوں نے کورونا ویکسین تیار کی ہو۔ تیجسوی یادو نتیانند رائے کے بیان پر طنز کررہے تھے۔ یادونے کہاکہ نیتانند رائے نے یہ ویکسین تیار نہیں کی ہے بلکہ یہ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے بنایا ہے۔

You might also like