Baseerat Online News Portal

بابری مسجد شہادت معاملہ: سی بی آئی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لکھنؤ، 8 جنوری (بی این ایس )
بابری مسجد شہادت کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف جمعہ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی۔ اپنے فیصلے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بی جے پی کے سینئر لیڈران ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت تمام 32 ملزمین کو مسجد کی شہادت میں ملوث ہونے کے الزام میں بری کردیا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ایودھیا کے رہائشیوں حاجی محبوب اور حاجی سید اخلاق احمد نے یہ عرضی داخل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعہ ملزم کو بری کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خصوصی عدالت نے گذشتہ سال مسجد شہادت میں ملوث ہونے کے الزام میں بی جے پی کے سینئر لیڈران ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت تمام 32 ملزموں کو بری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 32 ملزمان کے خلاف کافی ثبوت پیش نہیں ہونے پر انہیں بری کردیا۔

You might also like