Baseerat Online News Portal

مغربی بنگال کی26 سیٹوں پرالیکشن لڑنے کیلئے مانجھی کی پارٹی تیار

پٹنہ، 8 جنوری (بی این ایس )
بہار کے سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستان عوام مورچہ (ہم) مغربی بنگال کی 26 نشستوں پر اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہے۔ مغربی بنگال کے ریاستی صدر کرشنا سنگھ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ بنگال میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔کرشنا سنگھ نے کہا کہ ابھی اتحاد کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن وقت آنے پر کوئی بھی اتحاد کرسکتا ہے۔ قبل ازیں جتن رام مانجھی نے مغربی بنگال کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مغربی بنگال کے انتخابات میں’ہم‘ مضبوطی سے میدان میں اترے گی۔مانجھی نے کہا تھا کہ پارٹی جلد ہی مغربی بنگال میں ایک عام اجلاس کرے گی اور ایسی نشستوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی، جن نشستوں پر ہم مضبوط دعویدار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جھارکھنڈ اور دہلی میں بھی اپناگڑھ مضبوط کرے گی۔ بہار کے سابق وزیراعلی جتن رام مانجھی نے کہا تھا کہ بہار میں ہم وزیر اعلی نتیش کمار پر ایم ایل سی اور وزیر بنانے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔ فی الحال، نتیش کمار کی کابینہ میں ’ہم‘ کا واحد وزیر ہے۔

You might also like