Baseerat Online News Portal

جماعت اسلامی و SIO بلڈانہ کی جانب سے قاضی رئیس الدین سر کا استقبال 

 

بلڈانہ: 9 جنوری (ذوالقرنین احمد؍بی این ایس)

گزشتہ دنوں مہاراشٹر میں مثالی ٹیچر و اسکول وغیرہ کو بہترین کارکردگی کی بنا پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اسی نسبت سے حاجی سید عثمان ڈونگرے نگر پریشد اردو اسکول بلڈانہ کے بہترین انتظامات اور منصوبہ بندی کے لیے اسکول کو ریاستی مثالی اسکول کی سند سے نوازا گیا۔ گزشتہ دنوں قاضی رئیس الدین سر کو مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ  کے ہاتھوں مثالی اسکول کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر ضلع بھر میں انکی بے لوث خدمات کو سراہا جارہا ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی بلڈانہ کے امیر مقامی حافظ مجاہد صاحب اور SIO کے مقامی صدر صدیق خان نے اسکول کے صدر مدرس جناب قاضی رئیس الدین صاحب اور اسکول کے دیگر اساتذہ کو مومنٹو دےکر استقبال کیا گیا۔ 

You might also like