Baseerat Online News Portal

سعودی عرب: شاہ سلمان نے کورونا ویکسین لگوا لی

آن لائن نیوزڈیسک
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو نیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ’خادم حرمین شریفین اس بات کے لیے ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ انہوں نے وبا کے آغاز سے لے کر اب تک وطن عزیز کی سرزمین پر موجود سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے مفاد کے لیے ہر ممکن مدد کی‘۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے‘۔
’شاہ سلمان نے اپنے طور پر اس کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کا یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ سعودی عرب علاج سے قبل امراض سے بچاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔

You might also like