Baseerat Online News Portal

جے پور : لیو ان ریلیشن شپ کا بھیانک انجام ، بیٹے کے ہاتھوں ماں اور ’عاشق‘ کا قتل

جے پور، 9جنوری ( بی این ایس )
جے پور میں کوٹ پتلی علاقہ میں علی الصبح ایک ڈبل مرڈر کا واقعہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیو ان ریلیشن رہنے والے ایک جوڑے کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم کو طلب کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شنکردت شرما نے بتایا کہ گھر میں سومن چودھری (38) اور ڈاکٹر ماتادین شیکھاوت 41 کی لاش ملی ہے، دونوں کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کا 20 سالہ بیٹا مفرور ہے۔ خدشہ ہے کہ ماں کے ناجائز تعلقات سے برہم ہو کر اس نے اقدام قتل کو انجام دے ڈالا۔جزوقتی طور پر تحقیقات میںیہی سب سے بڑی ’ وجہ ‘سامنے آئی ہے ، مہلوکہ کے فرار بیٹے کی تلاش کی جارہی ہے،تاہم وہ گرفت کے باہر ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سومن چودھری اپنے بیٹے پنکج کے ساتھ شیو کالونی میں ایک مکان میں رہتا تھا۔ یہ مکان انہیں ڈاکٹر ماتادین شیکھاوت نے دلوایا تھا۔ پنکج نے فون پر اپنی خالہ منیشا کو موت کی خبر دی تھی، اس کے بعد سے پنکج لاپتہ ہے اور اس کا فون بھی آف ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق متوفی سومن چودھری کی شادی کئی سال قبل ہریانہ میں ہوئی تھی ، جس کے بعد وہ کچھ سالوں سے اپنے سسرال سے الگ رہ رہی تھی، اس خاتون کی ایک بیٹی بھی ہے ، جو دہلی میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع دونوں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دی گئی ہے۔

You might also like