Baseerat Online News Portal

کسان تحریک سے بڑ ھی پریشانیاں، ابھے چوٹالہ کے استعفیٰ کا اعلان

26 جنوری تک زر عی قانون واپس نہ ہونے کی صورت میں استعفیٰ : ابھے چوٹالہ
بہادرگڑھ، 9جنوری ( بی این ایس )
انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے جنرل سکریٹری ابھے چوٹالہ نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت 26 جنوری تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا، تو وہ کسانوں کی حمایت میں 27 جنوری کو ہریانہ قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ابھے چوٹالہ کسانوں کی حمایت میں بہادرگڑھ کے جکھودا بائی پاس پہنچے۔ اس کے دوران پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ریاست بھر میں بی جے پی حکومت کے زرعی قوانین اور پالیسیوں کے خلاف گاؤں سے گائوں تک بیداری مہم چلائیں گے۔قوانین کو نافذ کرنے سے قبل مرکزی حکومت نے کسان تنظیموں سے مشورہ لینا ضروری نہیں سمجھا۔ابھے چوٹالہ نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے جی ایس ٹی میں ترمیم کرسکتی ہے ، لیکن کسانوں کے مطالبے کے باوجود ، زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جارہا ہے۔ حکومت کسانوں کے ساتھ غلط سلوک کر رہی ہے اور میںاس کے خلاف ہوں۔ اگر حکومت کسانوں کی بات نہیں مانتی ہے تو میں اس عہدے کو چھوڑ کر ان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ کر ان کی حمایت کروں گا۔

You might also like