Baseerat Online News Portal

بی جے پی نشان زد کرکےلوگوں پر چلارہی بلڈوزر ، یہ روایت مہنگی ثابت ہوگی: اکھلیش یادو

باندہ، 9جنوری ( بی این ایس )
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہفتے کے روز ریاست کی بی جے پی سرکار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت نے مبینہ’ مافیا‘ کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے تناظر میں انتباہ دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نشان زد کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنا غلط ہے، اگر یہ روایت سیاست میں آگئی ، تو پھر کل جب ایک اور حکومت قائم ہو گی تو ان بلڈوزروں کا رخ آپ کی طرف ہوجائے گا۔ آج جو افسران ان کے لئے کام کر رہے ہیں وہ کل دوسروں کے لئے بھی کرسکتے ہیں ۔اس سے پہلے اکھلیش نے چترکوٹ میں کہاتھا کہ ہم نے بھگوان سے بی جے پی حکومت کو ریاست سے ختم کرانے کی پرارتھناکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک ’پروتر‘ جگہ ہے۔ اگر یہاں سے کوئی آواز آتی ہے ، اس کی گونج دورتلک پہنچتی ہے ، ہم پرارتھنا کرتے ہیں کہ یہ حکومت جائے۔بدایوں واقعہ اور ریاست کے امن و امان کے بارے میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس حکومت کے لئے ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی جواب دے دیا ہے کہ یہاں جنگل راج ہے۔ حراست اور جعلی تصادم میں سب سے زیاداموات ہوئیں ہیں۔ آج چتر کوٹ میں ترقی بھی نظر آرہی ہے ، اس کی وجہ ایس پی حکومت ہے۔

You might also like