Baseerat Online News Portal

بھوپال : ویکسین ٹرائل پر دگ وجے کا سوال،’ صرف غریبوں پر ہی کیوں ٹرائل کئے جارہے ہیں ‘

بھوپال، 9جنوری ( بی این ایس )
بھوپال میں کوویکسین کی ٹرائل پر سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے بھی غریب بستیوں میں سب سے زیادہ لوگوں پر ٹرائل کئے جانے پر شیو راج حکومت کا محاصرہ کرنا شروع کردیا ہے۔خیا ل رہے کہ والن ٹیردیپک مراوی کا کویکسین کی ویکسی نیشن کے بعد 18 دن قبل انتقال ہوگیا۔ اب دگ وجے متوفی کے گھر پہنچے ،اور کنبہ کی مزاج پرسی کی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کورونا والن ٹیر غریب بستیوں سے کیوں ہے؟کچی بستیوں میں ویکسین ٹرائل کیوں جارہا ہے؟،تاہم اموات کے معاملے میں اب وزیر صحت پربھو رام چودھری کا کہنا ہے کہ کوویکسین سے کوئی مر نہیں سکتا، میں بھی ایک ڈاکٹر ہوں۔ میں اس کی حقیقت جانتا ہوں، تاہم ہر موت افسوسناک ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ افسران ذاتی طور پر ہر والن ٹیر سے بات چیت کریں گے اور پورے معاملہ کی چھان بین کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ ہفتہ کی صبح ٹیلہ جمالپورہ دیپک کے گھر پہنچے، انھوں نے اہل خانہ کی تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ دیپک پر ویکسین ٹرائل کیاگیا تھایا نہیں۔ کنبہ کے افراد سے بات کرنے کے بعد دگ وجے نے سوال کیا کہ کوویکسین ٹرائل پیپلز اسپتال میں ہوا تھا، پہلے 6 دنوں میں ، صرف 45 رضاکار آئے تھے لیکن پھر 1 ماہ کے اندر اندر 1700 سے زیادہ افراد پر ٹرائل کیا گیا۔95فیصد لوگ بھوپال سے ہیں۔ اس میں سے یہاں چھ سے زیادہ کچی بستیاں ہیں ، جن میں بیشتر پیپلز اسپتال کے آس پاس کے غریب نگر ، شیو نگر وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں ایک ہی خاندان کے کئی لوگوں کو ویکسین دیئے گئے تھے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان پر ٹرائل کیا جارہا ہے۔ اسے کورونا ویکسین لگانے کے نام پر اسپتال لے جایا گیا، ویکسین لینے کے بعد جب اس کی صحت خراب ہوئی تو اسپتال نے اس سے رابطہ بھی نہیں کیا، کچھ لوگ اسپتال گئے ، لیکن انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ ان کا علاج نہ کرائیں۔

You might also like