Baseerat Online News Portal

النکار جوئلرس لوٹ معاملہ، پولیس کو ملی بڑی کامیابی، ڈیڑھ کلو سونا، 30 لاکھ 89 ہزار کیش سمیت 72 عدد ہیرے کے ٹکرے برآمد

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ ٹاون تھانہ کے بڑا بازار میں واقع النکار جوئلرس سے کروڑوں روپے کے سونے اور ہیروں کی لوٹ مار میں پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ڈیڑھ کلو سونا ، 72 ہیرے کے ٹکڑے اور 30 لاکھ 89 ہزار 500 روپے نقد برآمد کر لیا ہے۔اس کیس میں مجموعی طور پر 3 خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں ترون ساہ ولد اشوک ساہ ساکن ۔ریواڑی ،تھانہ مفصیل ، ضلع سمستی پور اسی گاوں کا آدتیہ کمار ولد اشوک ساہ ، ستکار عرف وکی ولد دیپک چودھری ، ساکن بہادر پور ، تھانہ نگر ، ضلع سمستی پور اسی گاوں کا پرہلاد چودھری ولد جگدیش چودھری، دیپک چودھری ولد ہرے کرشنا چودھری ،انوردھا دیوی زوجہ دیپک چودھری ، چندرکالا دیوی زوجہ منوج رائے ، جیت پور ، تھانہ مفصل ، ضلع سمستی پور،سیتا دیوی زوجہ رامیشور رائے ،رام شنکر یادو عرف وکی ولد رام لکھن رائے کے علاوہ سوشانت جادھو ولد گیان دیو جادھو ، ساکن تھانہ ضلع ، سانگلی ، مہاراشٹر اور گورو کاریل ولد رام چندر کاریل، ساکن سومیواڑی ، تھانہ سانگولا ، ضلع سولا پور مہاراشٹر شامل ہیں۔

پولیس ٹیمیں حراست میں لئے گئے لٹیروں کی نشاندہی پر چھاپے مار رہی ہیں۔ ایس ایس پی بابو رام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پولیس واقعے کے بعد سے ہی کارروائی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں گینگ لیڈر وکاس جھا سمیت متعدد افراد کو پہلے بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ٹی ایف کی کارروائی میں مونگیر میں گرفتار وکاس جھا نے پولیس کو بتایا تھا کہ سمستی پور کے لٹیرے اس واقعے کو انجام دینے میں ملوث تھے۔ اس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور سمستی پور کے رہائشی ترون ساہ کے گھر پر چھاپہ مارا اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے گھر سے ہیرے کے 72 ٹکڑے برآمد ہوئے ۔ ترون کے بیان کی بنیاد پر سمستی پور کے منوج رائے ، لکشمن رائے اور پرنس کمار کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ اس دوران پرنس اور منوج رائے کے گھر سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی۔ لوٹ کا مال چھپانے کے الزام میں پولیس نے ان کے رشتہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ترون نے پولیس کو بتایا تھا کہ لوٹی گئی سونے میں سے 1850 گرام سونا بیگوسرائے کے ایک سونار سے 47 لاکھ میں فروخت ہوا۔ اس بنیاد پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور 400 گرام تحلیل شدہ سونا ضبط کیا ہے۔ اس کے علاوہ سمستی پور کے دلسنگھ سرائے میں اے کے جوئلرس سے 60 گرام لوٹا ہوا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے 9 دسمبر کو ہوئی سنسنی خیز لوٹ معاملے میں مجموعی طور پر 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں لوٹے ہوئے سونے کی برآمدگی کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایا کہ واقعہ کی تاریخ سے ہی پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ ادھر وکاس جھا کو مونگیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے اسکی نشاندہی پر سمستی پور اور بیگوسرائے میں چھاپہ ماری کی۔ اس دوران دربھنگہ سے تقریبا لوٹا گیا ڈیڑھ کلو سونا اور ہیرے کے 72 ٹکڑے اور 30 لاکھ 89 ہزار رقم برآمد ہوئی ہے۔

 

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ سمستی پور کا شاطر ترون بھی واقعے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ 6 دسمبر کو ہی واردات انجام دینا تھا لیکن اس دن بدمعاش کامیاب نہیں ہوسکے۔ 9 دسمبر کو یہ سب ڈکیتی کی واردات کے بعد سمستی پور میں ترون کے گھر گئے تھے۔ اس کے گھر پر مال تقسیم کرکے سب الگ ہوگئے تھے۔

غور طلب ہو کہ 9 دسمبر کو دن دہاڑے مسلح شرپسندوں نے شہر کے مشہور ڈگرو سیٹھ کے ہول سیل اکائی بڑا بازار میں واقع النکار جوئلرس سے تقریبا ساڑھے 11 کلو سونا ، ہیرا اور نقدی سمیت 5 کروڑ کی لوٹ کی واردات کو انجام دیکر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے تب سے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

You might also like