Baseerat Online News Portal

ہندوستان میں24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 18222 نئے کیسز ، 2.24 لاکھ ایکٹیومریض

نئی دہلی،09؍جنوری ( بی این ایس )
ہندوستان سمیت دنیا بھر کے 190 سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کی زدمیں ہیں۔ اب تک 8.88 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس وائرس نے 19.13 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی جانیں لے لی ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستان میں کورونا کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا مریضوںکی تعداد 10431639 ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 18222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19253 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس دوران 228 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 10056651 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور 150798 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا کیسز کی موجودہ تعداد ڈھائی لاکھ سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں 224190 فعال کیسزہیں۔ شفایابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی کمی کے بعد یہ 96.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت شرح 1.98 فیصد ہے۔ شرح اموات 1.44 فیصد ہے۔ 8 جنوری کو 916951 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 180253315 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ سے ہندوستان آنے والی ہوائی خدمات کا آغاز جمعہ سے ہوگیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے نے جمعہ کی شام برطانیہ سے آنے والے ہوائی مسافروں کے کورونا وائرس کی جانچ اور قرنطین کے قوانین سے متعلق ہدایات کو واضح کردیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کے لئے انتظار کی مدت 10 گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔ جانچ کا خرچ اور ٹیسٹنگ کی نتیجہ آنے تک کی مدت میںقیام کے انتظامات مسافروں کو خود کرنا ہوگا۔

You might also like