Baseerat Online News Portal

امریکہ: کیپٹل ہل کے باہر ہندوستانی پرچم لہرانے والے شخص کے خلاف کارروائی ، دہلی پولیس میں شکایت

نئی دہلی،09؍جنوری ( بی این ایس )
امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے ساتھ پرچم لہرانے کے معاملے میں ونسنٹ جیویئرنامی شخص کے خلاف دہلی میںشکایت درج کی گئی ہے۔ ونسنٹ جیویئرہندوستان کا شہری ہے۔ ونسنٹ جیویئر کو کیپٹل ہل میں پرچم کے ساتھ ٹرمپ کے حامیوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ میں 7 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل میں ہنگامہ کھڑا کیا اور سینیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ہزاروں مظاہرین کیپٹل ہل پہ آگئے تھے اور اسے گھیر لیا تھا۔ ٹرمپ کے بہت سارے حامی کیپٹل ہل کی دیواروں کو کود کر اندر جاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ان ہزاروں مظاہرین کی بھیڑ میں ایک شخص ہندوستان کا پرچم بھی لہرا رہا تھا۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامی ووٹوں کی گنتی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کررہے ہیں۔ 20 جنوری کو امریکہ میں اقتدار میں تبدیلی ہونی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کی میعاد 20 جنوری کو ختم ہوجائے گی اور جو بائیڈن نئے صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔کیپٹل ہل کے باہر پرچم لہراتے ہوئے اس شخص کی تصاویر ہندوستان آنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

You might also like