Baseerat Online News Portal

اوکھلامیںمفت یونانی میڈیکل کیمپ آج

نئی دہلی9جنوری(بی این ایس )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور محکمہ آیوش حکومت دہلی کے اشتراک سے ’یونانی اُپچار- جنتا کے دوار مشن 2025‘ کے تحت 10 جنوری 2021 (بروز اتوار) کو D بلاک، ابوالفضل انکلیو، اوکھلا، نئی دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حسب تقاضہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے تعلق سے عوام کو احتیاطی تدابیر کے ذریعہ بیدار کیا جائے گا نیز تشخیص و دوائیں اور ماسک بھی مفت میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ اطلاع آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کے نیشنل سکریٹری حکیم نعیم رضا نے دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیمپ میں تہاڑ جیل کے چیف میڈیکل آفیسر (یونانی) ڈاکٹر حبیب اللہ بھی اعزازی خدمات پیش کریں گے اور طبّی ورزش کے لیے ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی بھی مدعو کیے گئے ہیں۔

You might also like