Baseerat Online News Portal

عدالت نے اے ایم یوکے منجمد بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت دی

الہ آباد9جنوری(بی این ایس )
ہائی کورٹ نے اے ایم یو کے خلاف پراپرٹی ٹیکس وصولی کی کارروائی 31 جنوری تک روک دی ہے۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن نے یونیورسٹی کامنجمد بینک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو الہ آبادہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اے ایم یوکے خلاف پراپرٹی ٹیکس وصولی کی کارروائی 31 جنوری تک روک دی ہے۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن نے یونیورسٹی کا ضبط بینک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ہم آپ کوبتادیں کہ ہائی کورٹ نے علی گڑھ کی ضمنی عدالت کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے حکم کے خلاف اپیل میں زیر التوا عبوری درخواست پر11 جنوری یا 15 دن کے اندر فیصلہ کرے۔ عدالت نے ونیورسٹی کو بتایا ہے کہ اگر اس دن پریزائیڈنگ آفیسر چھٹی پر ہے تو ڈسٹرکٹ جج سے رابطہ کریں۔ نیز کیس کوسماعت کے لیے دوسرے جج کو منتقل کرناچاہیے۔

You might also like