Baseerat Online News Portal

ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی

نئی دہلی9جنوری(بی این ایس )
کوویڈ۔19 ویکسی نیشن مہم 16 جنوری سے ملک میں شروع ہوگی۔ مرکزی حکومت پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ یہ ویکسین پہلے 3 کروڑ طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی ، جو مفت ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ٹیکس لگائے جانے والے بقیہ 27 کروڑ افراد کی ویکسینیشن اس کے بعد شروع ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیرکے روز تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کورونا ویکسین کے سلسلے میں ایک میٹنگ کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کورونا ویکسینیشن کی تیاریوں کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ، جس میں فیصلہ کیاگیا۔میٹنگ میں کابینہ کے سکریٹری ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری اوردیگر متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم کو بتایاگیاہے کہ کس طرح مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ جلد از جلد ویکسینیشن مہم کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کوبتایاگیاہے کہ ابھی تک 79 لاکھ مستحقین کوجوایپ پررجسٹرڈ ہوچکے ہیں ، ابتدائی طور پر یہ ویکسین دی جائے گی۔میٹنگ میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ لوہری،مکر سنکرتی پونگال ، ماگ بیہو جیسے تہواروں کے پیش نظر 16 جنوری سے ملک میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کی جائے گی۔

You might also like