Baseerat Online News Portal

کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے امت شاہ سے تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی / بنگلورو10جنوری(بی این ایس )
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی آر یدی یورپپانے اتوار کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ سے ریاست کی سیاست پر تبادلہ خیال کرنے اور ریاست میں آئندہ ضمنی الیکشن کے لیے بی جے پی کے امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے ملاقات کی ہے۔ یدی یورپپا ایک دن کے دورے پر قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔ یدی یورپپا نے اس سے قبل بنگلورومیں دہلی جانے سے پہلے اشارہ کیاتھا کہ ریاست میں کابینہ میں ردوبدل پر بھی ان کی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ یدی یورپپا نے دہلی پہنچنے کے بعد صحافیوں کوبتایاہے کہ میں کرناٹک کی سیاسی صورتحال پر بات کروں گا۔انہوں نے کہاہے کہ حال ہی میں ہم نے گرام پنچایت انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ ایک ماہ کے اندر ، ہم پارلیمانی ضمنی انتخاب اور اسمبلی ضمنی انتخاب کا سامنا کرنے جارہے ہیں۔ ہمیں امیدوار کا فیصلہ کرنا ہے۔ ہم امیت شاہ اور دیگرممتازرہنماؤں سے ان تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔بی جے پی لیڈر یدی یورپپانے کہاہے کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات طے شدہ ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ پارٹی کے قومی صدر رہے ہیں۔ ہم جے پی نڈا ے بھی ملنے کی کوشش کریں گے۔ریاست میں کووویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کرناٹک میں کوویڈ 19 کی صورتحال قابومیں ہے۔ہم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے بنگلوروکے ہوائی اڈے سے نکلنے سے پہلے پارٹی ہائی کمان سے بات چیت کے دوران ، کابینہ میں توسیع کا معاملہ بھی سامنے آنے کا اشارہ کیا۔ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس ہفتے کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے ، انہوں نے کہاہے کہ مجھے نہیں معلوم۔میں تمام امور پر تبادلہ خیال کروں گا۔

You might also like