Baseerat Online News Portal

اردویونیورسٹی میں صنفی تشدد کے موضوع پر ویبنارکا سلسلہ

حیدرآباد10جنوری(بی این ایس )
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، مرکز برائے مطالعاتِ نسواں اور سنٹر فار ڈیولپمنٹ پالیسی اینڈ پریکٹس (سی ڈی پی پی)، حیدرآباد کے زیر اہتمام صنف کی بنیاد پر تشدد کے تدارک اور شعور بیداری کے لیے ویبنار کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ پروفیسر شاہدہ، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب وزارتِ بہبودیٔ فروغِ خواتین و اطفال کی ہدایت پر 16 دن تک اس سلسلے میں ویبنار اور دیگر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس سلسلہ میں 12 جنوری 2021 کو 11:30 بجے دن ویبنار کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ جناب ڈالفی ڈسوزا، پراجیکٹ لیڈ ممبئی، دولت مشترکہ انسانی حقوق پہل؛ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ محترمہ ریکھا شرما، صدر نشین قومی خواتین کمیشن، کلیدی خطبہ دیں گی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج سرپرست اعلیٰ اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج سرپرست ہیں۔ جناب اشیش شکلا، منیجنگ ڈائرکٹر، سی ایچ ایچ اے این وی فائونڈیشن مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ، ڈائرکٹر انچارج سی ڈبلیو ایس اور پروفیسر عامر اللہ خان، ریسرچ ڈائرکٹر، سی ڈی پی پی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ویبنار کا youtube.com/imcmanuu پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

You might also like