Baseerat Online News Portal

مودی سرمایہ داروں کی بجائے کسانوں کی آوازسنیں:راہل گاندھی

نئی دہلی10جنوری(بی این ایس )
کسان تحریک اتوار کے روز 46 ویں دن میں داخل ہوئی۔ دہلی کی سرحدوں پر کھڑے کسان حکومت سے قانون واپس لینے کامطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوارکے روزایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بنایاہے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ کسانوںکی حمایت کریں اور سرمایہ داروں کو چھوڑ دیں۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی تقریر کی ایک پرانی ویڈیو شیئرکی ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ ابھی وقت ہے،مودی جی ، کسانوں کی کی مدد کریں ۔پرانی ویڈیو میں ، راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کسانوں کی زمین کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور آپ کے کارپوریٹ دوست وہ زمین چاہتے ہیں اورآپ کیا کر رہے ہیں۔ایک طرف سے کسانوں اور مزدوروں کو کمزور کررہے ہیں؟ ۔ جب کسان کمزور ہو گا ،پاؤں پر کھڑا نہیں ہوگا ، تب آپ ان پراپنے آرڈیننس کی کلہاڑی ماریں گے۔راہول گاندھی ماضی میں متعدد بار حکومت پر حملہ کرچکے ہیں ، اور کسانوں کے زرعی قوانین کومنسوخ کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ زرعی قوانین سے متعلق حکومت اور کسانوں کے مابین تعطل ہے۔ حال ہی میں آٹھویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ نکلی۔ کاشتکار تنظیمیں زرعی قوانین کی واپسی سے کم قبول کرنے کوتیارنہیں ہیں۔بات چیف کا اگلا دور15 جنوری کو ہوگا۔

You might also like