Baseerat Online News Portal

کورونا ویکسین لگوا نے کیلئے رجسٹریشن ضروری، اس کے بغیر نہیں لگے گاٹیکہ: وزیر صحت ہرش وردھن

نئی دہلی، 10 جنوری (بی این ایس )
ملک میں 16 جنوری سے یہ ویکسین لگناشروع ہوجائے گی۔ پہلے صحت کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیں گی، جن کی تعداد قریب تین کروڑ ہے۔ دریں اثنا مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کورونا ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور مرحلہ وار دستیاب ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹکہ لگوانے کیلئے رجسٹریشن کراناضروری ہے، جو افراد رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں ویکسین نہیں دی جائے گی۔وزیر صحت نے ٹویٹ کیاکہ کووڈ 19 ویکسین سے متعلق اہم معلومات، کووڈ 19 ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور مرحلہ وار دستیاب ہوگی۔ ٹیکہ لگانے کے بعد بھی کورونا کے قانون پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ ویکسین کے لئے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔کو۔ون ایپ کے ذریعہ رجسٹریشن ہوگا۔ حکومت نے ابھی تک یہ ایپ عام لوگوں کے لئے شروع نہیں کی ہے۔ کورونا ویکسین کے اندراج کے لئے آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، ڈائیونگ لائسنس، پین کارڈ، منریگا جاب کارڈ، مرکزی یا ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ شناختی کارڈ (تصویر والا)، پاسپورٹ، آر جی آئی کے ذریعہ جاری اسمارٹ کارڈ، تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز، ساتھ ہی پوسٹ آفس ، بینک اور وزارت انشورنس اسمارٹ کارڈ کے ذریعہ وزارت محنت کی اسکیم کے ساتھ جاری کردہ پاس بک کی تصویر بھی ضروری ہوگی۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی دستاویزات موجود ہیں تو آپ کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 بھی جاری کیا گیا ہے۔

You might also like