Baseerat Online News Portal

آن لائن کلاسز کرنے کیلئے تمل ناڈومیں ملے گا روزانہ 2 جی بی مفت ڈیٹا،وزیر اعلی نے کیا اعلان

چنئی، 10 جنوری (بی این ایس )
تمل ناڈو میں طلبہ کو آن لائن کلاسز کرنے کے قابل بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے انہیں انٹرنیٹ ڈیٹا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اور سرکاری امدادیافتہ آرٹس اینڈ سائنس کالجز، پولی ٹیکنکس، انجینئرنگ کالجز اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے نجی کالجوں کے طلبہ کو جنوری 2021 سے اپریل 2021 تک روزانہ2 جی بی ڈیٹا ملے گا۔ تمل ناڈو کے چیف منسٹر آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق 9 لاکھ 69 ہزار 47 طلبہ اس سے فائدہ حاصل کریں گے۔تمل ناڈو کے وزیراعلی کے پلانی سامی نے کہاکہ آن لائن کلاسز میں شرکت کے لئے جنوری 2021 سے اپریل 2121 تک سائنس کالجز، پولی ٹیکنکس، انجینئرنگ کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے روزانہ 2 جی بی ڈیٹا مفت جاری کرنے کا حکم دیاگیاہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری اور سرکاری مدد یافتہ کالجوں میں زیر تعلیم تقریبا 9.69 لاکھ طلبہ کو ڈیٹاریاستی حکومت کے تحت جاری تامل ناڈو لمیٹڈ (ایلکوٹ) کے الیکٹرانکس کارپوریشن کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ کورونا دور کے دوران ملک کی متعدد ریاستوں میں اسکول کھلے ہیں اور کچھ جگہوں پر طلبہ کو آن لائن میڈیم کے ذریعہ تعلیم دی جارہی ہے۔ اس سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت کے اس فیصلے کو انتخابات سے بھی جوڑا جارہا ہے۔

You might also like