Baseerat Online News Portal

مغربی بنگال:انتخابات سے قبل ممتابنرجی کا داؤ ،مفت کورونا ویکسین کا اعلان کردیا

کولکاتہ، ۱۰؍جنوری ( بی این ایس )
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں بڑا داؤ کھیلا ہے۔انہوں نے مغربی بنگال کے عوام کیلئے مفت کورونا وائرس ویکسین کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے آج اس کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت ریاست کے تمام لوگوں کیلئے بغیر کسی قیمت کے کورونا وائرس ویکسین کی سہولت کا بندوبست کر رہی ہے۔ ممتابنرجی کے اس اعلان کو اسمبلی انتخابات سے جوڑا جارہا ہے۔۔خیال رہے کہ کل ہی مرکزی حکومت نے 16 جنوری سے ملک میںکرونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق یہ ویکسین پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروںاور فرنٹ لائن ورکرز کودی جائیں گی۔ یہ ممکن ہے کہ 16 جنوری سے ہی ویکسی نیشن مغربی بنگال میں شروع ہوجائے۔کووی شیلڈ کی پہلی کھیپ کولکاتہ پہنچنی ہے ، پہلے مرحلے میں بھی یہی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

You might also like