Baseerat Online News Portal

جمعیۃعلماء کے اعزازیہ پروگرام میں بے لوث خدمت کرنے والوں کو اعتراف خدمات کی سند سے نوازا گیا

جلگائوں ؍ خاندیش:11؍ جنوری(پریس ریلیز)
کرونا مہاماری کے دوران اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر جن لوگوں نے رات دن ایک کرکے انسانیت کی بنیاد پر قربانی دی اورعوام کی بے مثال خدمت انجام دینے والوں کی ستائش اورحوصلہ افزائی کے لئے جمعیۃعلماء املنیر ضلع جلگاؤں کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ پروگرام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سماجک بھون ،کرشی بھوشن روڈ،بوری ندی کے کنارے ،املنیر ضلع جلگائوں میں منعقد کیا گیا ۔ جس میںان جیالوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
املنیرضلع جلگائوں کے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر دھولیہ ودھان سبھاسے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ نے شرکت کی۔اور انہوں نے جمعیۃعلماء (ارشد مدنی)کی جانب سے ملک میںانجام دیئے جانے والے سماجی اور رفاہی کاموں کی ستائش کی ۔اور کرونا مہاماری میں خدمت خلق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔
کرونا مہاماری کے دوران اس وباء کے شکار ہوکر وفات پانے والوں کی آخری رسم تجہیز و تدفین کرنے کی جب اپنے خونی رشتہ دار بھی ہمت نہیں کر رہے تھے ،ایسے میں مجبوراً نگر پالیکا کی جانب سے تین بار نوٹس جاری گئی ،لیکن کوئی بھی اس کے لئے تیار نہیں ہوا۔اس صورت حال کی اطلاع جب’’آواس ‘‘نامی تنظیم کے مسلم کارکنان کو ملی تو ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کر کے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ۔اور اب تک کم و بیش 83؍ افراد کی ان کے مذہب کے مطابق آخری رسم اداکی۔
یہ تنظیم پچھلے دس سال سے مختلف قسم کے سماجی کام کر رہی ہے ،لاک ڈائون کے دوران اس تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ،مالیگائوں کا مشہور منصورہ کاڑھا وغیرہ مفت میں تقسیم کیا گیا ۔
مختار ڈرائیور (کسالی محلہ،املنیر )راجو علاؤالدین شیخ نے بھی اپنی جان کی بازی لگا کر مریضوں کو ہاسپٹل پہونچانے اور ضروریات زندگی کے سامان پہونچانے میں اپنا قیمتی تعاون پیش کیا ۔
چیتن بھاؤ لال شاہ (صدر امن کنٹرکشن)کے کرونا مہاماری کے دوران بلا تفریق مذہب کم و بیش 69 ؍دن تک دو ہزار سے لیکر گیارہ ہزار افراد کو یومیہ دو وقت کا کھانا کھلایا ۔
ڈاکٹر شرد تکارام پاٹل جو 2005/2006کے بیچ میں پولس میں بھرتی ہوئے ،اور املنیر میں پولس نائک کے عہدہ پر خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ابھی انہوں نے پی ایس آئی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ،اور 2020میں پالی ٹیکس سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ڈاکٹر موصوف کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے محکمہ پولس میں اپنی ذمہ داریوں پوری کرتے ہوئے تعلیم کو جاری رکھا ۔ڈاکٹر شرد پاٹل کا استقبال عالیجناب امباداس مورے پی آئی املنیر نے کیا ۔
کرونا وباء میں وفات پانے والوں کی نعشوں کوان کے مذہب کے مطابق آخری رسم ادا کرنے والوں میںاشفاق شیخ ،غلام نبی پٹھان،نوید شیخ،سید احمد علی،جمال الدین شیخ،جاوید خان پٹھان،امجد علی شاہ،مظہر شیخ کے نام شامل ہیں ۔
ڈاکٹر فاروق شاہ (ایم ایل اے،دھولیہ ودھان سبھا)امباداس مورے (پی آئی) املنیرضلع جلگائوں ،سلیم ٹوپی( نگر سیوک،نگر پالیکا املنیر) ،منوج پاٹل( نگر سیوک،نگر پالیکا املنیر)،نندرسداسیو( نگر سیوک ،نگر پالیکااملنیر) کا بھی خصوصی استقبال کیا گیا ۔مزیدان تمام جیالوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو شیلڈ اور سر ٹیفکٹ سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر جمعیۃعلماء دھولیہ کے سکریٹری الحاج مشتاق صوفی نے جمعیۃعلماء ہند کی قربانی ،خدمات،جمعیۃعلماء کی تاریخ اور کاموں کو بہت بہترین انداز میں عوام وخواص کے سامنے پیش کیا۔تمام ہی حاضرین نے بہت ہی غور سے باتوں کو سنا ۔اور ان لوگوں کے سامنے بات آئی کہ یہ جمعیۃعلماء ہے مختصر وقت میں جمعیۃعلماء کا خاکہ پیش کیا ۔
مولانا شکیل احمد قاسمی کی قیادت میں دھولیہ سے ڈاکٹر ابو تراب انصاری ،محمد یوسف پاپا سر،شیخ محمد اکبر سر،محمد عارف عرش،محمد اعجاز،محمد سلیم بھنا،عبد المحیط بھائی،محمد سلیم شیخ ،محمد آصف اور ابوذرنے شرکت کی۔جبکہ اس پروگرام میں مقامی برادران وطن بھی خاصی تعداد میں موجودرہے۔

You might also like