Baseerat Online News Portal

بنگال کی ہر سیٹ پر امیدوار صرف ’دیدی‘ ہیں:ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کادعویٰ

کولکاتہ، 11 جنوری (بی این ایس )
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا کہ بنگال کی ہر سیٹ پر امیدوار صرف ’دیدی‘ ہیں، چہرہ کسی کا بھی ہو، بنگال کے لوگ ’دیدی‘ کو بہت پسند کرتے ہیں، ہم وقت کے ساتھ منہ تھوڑ جواب دیں گے۔نصرت جہاں نے کہا کہ اس باربات بنگال کی عوام کے جذبات کی ہے، کسی نے اتنا نہیں کیا جتنا ’دیدی‘ نے بنگال کی عوام کیلئے کیا ہے۔ اس بار الیکشن انتخابی مہم کے ذریعے نہیں بلکہ جذبات سے ہوگا۔ وہ 65 سال کی عمر میں بھی لوگوں کے لئے لڑ رہی ہیں۔حزب اختلاف پرحملہ کرتے ہوئے نصرت جہاں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سیاست کو تجارت کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ ان کے پاس بہت پیسہ ہے۔ ممتا بنرجی کے پاس صرف کام اور جذبات ہیں۔ انہیں بنگال کی عوام اور یہاں کی ثقافت سے بے حد محبت ہے۔ اسی کو بنیاد بنا کر لوگوں تک پہنچنا ہے۔ لوگوں کو بتانا ہے کہ وہ سہی سنیں اورسہی انتخاب کریں ۔

You might also like