Baseerat Online News Portal

پوار نے تینوں زرعی قوانین کے عمل پر روک لگائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی، 12 جنوری (بی این ایس )
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے منگل کو تینوں کالے نئے زرعی قوانین کے نفاذ پر پابندی اور حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین جاری تعطل کو حل کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دئے جانے کے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کیا ۔ دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسان ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے تینوں نئے زرعی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پوار نے ٹویٹ کیاکہ سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین پر عمل درآمد پر پابندی عائد کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند ہے۔ منگل کو دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حکومت اور یونینوں کے مابین تعطل کو ختم کرنے کے ارادے سے اگلے حکم تک ان قوانین کے نفاذ پرروک لگاکر کسانوں کی مشکلات پر غور کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔بنچ نے اس کمیٹی کے لئے بھارتی کسان یونین کے صدر بھوپندر سنگھ مان، شیتکاری تنظیم کے چیئرمین انیل گھنوت، انٹرنیشنل فوڈ پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمود جوشی اور زرعی ماہر معاشیات اشوک گلاٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔

You might also like